خطرناک ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او رائے ونڈ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سی سی ون اور 25 ہزار روپے نقد انعام

خطرناک ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او رائے ونڈ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سی سی ون اور ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے طویل عرصے سے مطلوب خطرناک ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او رائے ونڈ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سی سی ون اور 25 ہزار روپے نقد انعام دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل انسپکٹر ثقلین شاہ نے دہشت گردی کے مقدمے میں طویل عرصے سے مطلوب ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم نفیس احمد کے خلاف 2008 میں دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کے تحت تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم کا ایک ساتھی رمضان عرف کیلا پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سی سی پی او نے خطرناک ملزم کی گرفتاری پر انسپکٹر ثقلین شاہ کو شاباش دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی محکمہ پولیس کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

مزید : علاقائی