بادامی باغ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقہ میں نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانہ جمع کروا دی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشی تھا جو نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہونگے۔ متوفی کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔ نامعلوم شخص کی لاش لوہے والی پلی کے قریب پڑی تھی جو راہگیروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے متوفی کی شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانات کرائے تاہم شناخت نہیں ہو سکی۔