بہاولنگر میں تین خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری پرآ ئی جی کی سی ٹی ڈی کی ٹیم کو شاباش

  بہاولنگر میں تین خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری پرآ ئی جی کی سی ٹی ڈی کی ٹیم ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)آ ئی جی نے بہاولنگر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں تین خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں دہشت گرد اورشدت پسند عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں تاکہ کالعدم تنظیمیں اور تخریب کاروں کے قلع قمع کا عمل مزید تیز ہوسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دہشت گرد کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں کے خلاف بھی خصوصی آپریشنز کئے جائیں تاکہ سماج دشمن عناصر معاشرے کا امن تباہ کرنے کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

مزید : علاقائی