منی لانڈرنگ میں ملوث 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع

  منی لانڈرنگ میں ملوث 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد امیر خان نے شریف فیملی کے لئے منی لانڈرنگ میں ملوث 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزموں کو دوبارہ 31 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے

،عدالت نے نیب کو ملزمان کے خلاف ریفرنس بھی جلد دائر کرنے کا حکم دیاہے،گزشتہ روزملزمان فضل داد عباسی اور قاسم قیوم اور شعیب قمر کو عدالت میں پیش کیا گیا،نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان شریف خاندان کے لئے منی لانڈرنگ میں ملوث رہے، ملزم شعیب قمر کو فضل داد، قاسم قیوم بھی رقم منتقل کرتے رہے، ملزم شریف فیملیز کے مختلف اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کرتا رہاہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی