صوبائی دارالحکومت: چورڈ اکودندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے. تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے عبداللہ کے گھر سے 6لاکھ زیورات اور دیگر سامان اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے طارق کے گھر سے 4لاکھ زیورات اور دیگر سامان ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے وسیم کے گھر سے 3لاکھ زیورات اور دیگر سامان اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے نعمان کے گھر سے اڑھائی لاکھ زیورات اور دیگر سامان شادباغ میں ڈاکوؤں نے اشفاق کے گھر سے 2لاکھ زیورات اور دیگر سامان سندر میں ڈاکوؤں نے طاہر کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے لیاقت کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان گوالمنڈی میں ڈاکوؤں نے فیاض کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اسد کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان چھین لیا. نشتر کالونی اور ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی اسلام پورہ ساندہ اور ملت پارک سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔