ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس،افتخار چودھری کے داماد سمیت 4 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس،افتخار چودھری کے داماد سمیت 4 ملزمان کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری کے داماد ڈاکٹر محمد امجد سمیت 4 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی،احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر متاثرین کو دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیاہے،گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی توایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں متعدد متاثرین عدالت پیش ہوئے،نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری کے داماد مرتضی امجد بھی ملوث ہیں، ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں ٹوٹل 11 ہزار متاثرین شامل ہیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتو کردی۔

مزید :

علاقائی -