سردار شہاب الدین کی بزدار حکومت کیخلاف پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کی تصدیق

سردار شہاب الدین کی بزدار حکومت کیخلاف پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)پنجاب اسمبلی کے رکن اور تحریک انصاف کے رہنما سردار شہاب الدین نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی حکومت کے خلاف ناراض گروپ ہونے کی تصدیق کر دی، وزیراعلیٰ کو مطالبات ماننے کیلئے فروری تک وقت دیا گیا ہے، تمام ناراض ارکان نے قرآن پاک سے پیچھے نہ ہٹنے کا حلف دیا ہے۔ پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے رکن سردار شہاب الدین کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے خلاف ناراض گروپ کے قیام کی تصدیق کرتے ہوئے نجی ٹی وی میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 20ایم پی ایز کا گروپ ہے اور سب نے قرآن پاک پر حلف لیا ہے اور حلف میں کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے تمام20ارکان اکٹھے رہیں گے۔ سردار شہاب الدین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ناراض گروپ کی جانب سے فروری تک وقت دیا گیا ہے کہ ان کے علاقوں میں بھی لاہور کے مقابلے میں ترقیاتی کام کرائے جائیں اور اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جائز کام ہیں ان بیورو کریسی کو لانا ہو گاکیونکہ سیاست عزت کیلئے کرتے ہیں اور ہماری عزت ہی سب کچھ ہے، عزت سے بڑھ کر پارٹی نہیں ہے جبکہ ہمارے ناراض گروپ کے ساتھ دس مزید ایم پی ایز بھی حلف دینے کو تیار ہیں اور وہ گروپ میں شامل ہوں گے۔ سردار شہاب الدین نے کہا کہ گروپ کی پہلی میٹنگ ایم پی اے غضنفر عباس نے کروائی اور اگلی میٹنگ فروری میں ہو گی۔
سردار شہاب الدین