اسلحہ لائسنس سکینڈل میں ملوث 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

  اسلحہ لائسنس سکینڈل میں ملوث 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ڈی سی آفس میں جعلی 47ہزار سے زائداسلحہ لائسنس سکینڈل میں ملوث 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 3 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کو بھی لائسنس جاری کرنے کا الزام عائد ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 120 رینڈم لائسنس کی انکوائری کی، 120 میں سے 116 لائسنس جعلی اور غیر قانونی ثابت ہوئے،احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی، عدالت میں پیش کئے جانے والے ملزمان میں سید رضوان حسین، وقار علی اور صفدر احمد شامل ہیں،نیب کے پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان لوگوں کو جعلی لائسنس بنا کر دیتے تھے، ملزمان نے لوگوں سے لائسنس کے نام پر کروڑوں روپے بٹورے۔

، ملزمان نے جعلی انٹریاں کیں اور دستاویزات میں ردوبدل کیں، 47 ہزار سے زائد اسلحے کے لائسنس جاری کئے گئے۔

مزید : علاقائی