احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 فروری تک توسیع

  احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 فروری تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد امیرخان نے ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث سابق ڈی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 فروری تک توسیع کردی،گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو احدخان چیمہ کو عدالت میں پیش کیاگیا،نیب کے پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے،نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے ایل ڈی اے سٹی سکینڈل فراڈ کیس میں احد چیمہ، ندیم ضیاء کی ملی بھگت سے اربوں روپے کا فراڈ کیا، ملزمان نے کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے، ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں، ملزمان نے ایل ڈی اے سٹی میں متعدد فائلیں فروخت کیں اور رقم بٹوری ہے۔

مزید :

علاقائی -