ایڈیشنل سیشن ججوں کیلئے منگوائی گئی نئی گاڑیاں ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں

    ایڈیشنل سیشن ججوں کیلئے منگوائی گئی نئی گاڑیاں ابھی تک فراہم نہیں کی ...

  



لاہور(نامہ نگار)پنجاب اور دیگر اصلاع میں ترقی پانے والے ایڈیشنل سیشن ججوں کو دینے کے لیے منگوائی ساٹھ نئی ٹیوٹا کرولا گاڑیاں ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے گاڑیاں سیشن کورٹ۔میں کھلے آسمان تلے کھڑی کھڑی اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہو رہی ہیں،کروڑوں کی گاڑیوں پر درختوں کے پتے اور مئی پڑنے سے یہ گاڑیاں کئی ماہ سے خراب حالت میں کھڑی ہیں،عدالتوں میں آنے۔والے وکلا کا مطالبہ ہے کہ یہ گاڑیاں متعلقہ ایڈیشنل سیشن ججوں کو دی جائیں تاکہ گاڑیوں کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔

مزید : علاقائی