پاکستان ٹی 20کی نمبروں ٹیم، اچھا کھیلے تو ہرا سکتے ہیں، کوچ بنگلہ دیش

پاکستان ٹی 20کی نمبروں ٹیم، اچھا کھیلے تو ہرا سکتے ہیں، کوچ بنگلہ دیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکا(آئی این پی) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ رسل ڈومنگو نے کہا ہے کہ بھارت کو ایک ٹی 20 ہرایا ہے، پاکستان کو بھی ہراسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ رسل ڈومنگو کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کچھ کوچز نے پاکستان جانے سے منع کردیا تھا، مجھے پاکستان جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گراونڈ میں جائیں گے تو فوکس سیکیورٹی سے ہٹ کر کھیل پر ہوگا، میں پورے اعتماد کے ساتھ پہلی بار پاکستان جاوں گا، پاکستان ٹی 20 کی نمبر ایک ٹیم ہے، اچھا کھیلے تو ہراسکتے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ مشفیق الرحیم کا پاکستان نہ جانے کا فیصلہ ذاتی ہے، وہ جاتے تو بنگلہ دیش کی ٹیم اور اچھا کھیل پیش کرتی۔رسل ڈومنگو نے کہا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی سے پاکستانی ٹیم مضبوط ہوئی ہوگی، حیران ہوں کہ ان فارم محمد عامر کو پاکستان ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔