فٹبال، لیور پول اور بارسلونا کی جیت کیساتھ ٹاپ پوزیشن

فٹبال، لیور پول اور بارسلونا کی جیت کیساتھ ٹاپ پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ: (مانیٹرنگ ڈیسک) فٹبال کے دو بڑے ایونٹس پریمئر لیگ اور اسپینش لیگ میں تگڑے مقابلے ہوئے، لیور پول اور بارسلونا نے جیت کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی، سپر اسٹار محمد صلاح اور لیونل میسی کے گول اور اسٹائل نے پرستاروں کو خوب محظوظ کیا۔جوشیلے بھڑکیلے کھیل فٹبال میں ٹاپ پوزیشن کے لیے دو بڑے ایونٹس کے تگڑے میچ، پریمئر لیگ میں سرفہرست لیور پول کا مانچسٹر یونائیٹڈ سے مقابلہ ہوا۔ لیورپول نے چوہدویں منٹ گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی جس کے بعد میچ میں زبردست سنسنی آئی۔ پھر مقررہ وقت تک کوئی ٹیم بال جال میں ڈال پائی۔انجری ٹائم میں سپر اسٹار محمد صلاح نے گول کر کے سبقت اور اسکور کو دو صفر کیا، اس واضح جیت سے ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم بنائی۔دوسرے میچ میں بارسلونا اور گراناڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، اسپینش لیگ کی نمبر ٹو بارسلونا نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد جیت اور دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مایہ ناز کپتان لیونل میسی کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔