شاداب خان اور محمد حفیظ کے فٹنس ٹیسٹ کا یویو مرحلہ مکمل

شاداب خان اور محمد حفیظ کے فٹنس ٹیسٹ کا یویو مرحلہ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پیر کی صبح شاداب خان اور محمد حفیظ کے فٹنس ٹیسٹ کا یویو مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔قومی کرکٹر محمد عامر، وہاب ریاض، فخر زمان اور عثمان شنواری کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پیر کی صبح شاداب خان اور محمد حفیظ کے فٹنس ٹیسٹ کا یویو مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔فاسٹ بولر حسن علی واحد کرکٹر ہیں، جن کا ابھی تک فٹنس ٹیسٹ پلان نہیں کیا گیا، ذرائع کے مطابق حسن علی ابھی تک سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کرپائے، انہوں نے بولنگ کا آغاز ضرور کردیاہے اور پہلے سے وہ بہت بہتر ہیں۔ ڈاکٹر کی اجازت کے بعد حسن علی کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام 19 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مختلف ایام میں رکھے تھے۔ بنگلا دیش پریمیئرلیگ میں شرکت کی وجہ سے محمد عامر، وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد حفیظ کے فٹنس ٹیسٹ باقی کرکٹرز کے ساتھ نہیں ہوسکے تھے۔فٹنس مسائل کی وجہ سے فخر زمان اور عثمان شنواری کوبھی اب ٹیسٹ دینے کی اجازت ملی ہے۔

تمام کرکٹرز کے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد بورڈ کی طرف سے ان کی رپورٹ سامنے لانے کا عندیہ دیاگیاہے۔پی سی بی نے پہلے ہی اعلان کررکھاہے کہ جوکرکٹرز مطلوبہ فٹنس لیول تک نہیں پہنچ پائیں گے، ان کی ماہانہ تنخواہ میں سے پندرہ فی صد کٹوٹی ہوگی۔