سرینا ہوٹل قومی رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ شروع

  سرینا ہوٹل قومی رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ شروع

  



اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام سرینا ہوٹل قومی رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ گزشتہ روزمینز سنگلز کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میچوں میں جبران الحق نے عزیر، عمران بھٹی نے مبارک شاہ، ابراہیم عمر نے طلحہ ثاقب، ارحم عتیق نے عباس خان، سبحان بن سالک نے کاشان عمر، احمد اسجد قریشی نے سمیع زیب، میاں بلال نے نعلین عباس اور عاقب حیات نے سکندر کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بو

ائز انڈر 18 سنگلز کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں محمد حمزہ عاسم نے عبداللہ الرحمن اور اذان سجاد نے عبداللہ رشید کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی