آل پاکستان روپ سکیپنگ ٹورنامنٹ 31 جنوری سے شروع ہوگی

  آل پاکستان روپ سکیپنگ ٹورنامنٹ 31 جنوری سے شروع ہوگی

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 31 جنوری سے سٹی سکول (ڈی کے کیمپس) کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے اور چیمپئن شپ چھ کیٹگریز مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، خواتین سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز، مینز ٹیم اور ویمنز ٹیم کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ 2 فروری تک جاری رہے گا ا۔

ور ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی