ٓبہت خوبصورت ہو،سینیٹر محسن عزیز نے شیری رحمن کی تعریف کردی

ٓبہت خوبصورت ہو،سینیٹر محسن عزیز نے شیری رحمن کی تعریف کردی

  



اسلام آباد(آن لائن)بہت خوبصورت ہو،ڈریسنگ اے ون ہوتی ہے۔سینیٹر محسن عزیز نے سینیٹ میں خواتین حقوق سے متعلق اپنی گفتگو کے دوران سینیٹر شیری رحمن کی تعریف کردی۔بہت شکریہ میری ڈریسنگ آپ کو اچھی لگتی ہے،لیکن میں آپ کو محسن بھائی کہہ کر ہی بلاؤں گی۔دلچسپ مکالمہ میں چیئرمین سینیٹ سمیت ایوان میں مسکراہٹ بکھر گئی۔گزشتہ روز سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ خواتین حقوق پر میرے متعلق خبریں حقائق کے منافی شائع ہورہی ہیں اور میں کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ ہر خاتون کا اپنا ایک سٹیٹس ہے۔اس پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپ مخصوص عورتوں کی تعریف کر رہے ہیں،یہاں ایوان میں بھی خواتین موجود ہیں۔جس پرسینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت اور بہترین ڈریسنگ کے باعث اے ون ہیں۔اس پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپ میری تعریف نہ کریں اگر کردی ہے تو شکریہ لیکن میں آپ کو محسن بھائی کہوں گی۔اس پر ایوان میں مسکراہٹ بکھر گئی۔

شیری رحمان

مزید : صفحہ اول