وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کےلئے ڈیوس روانہ

وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کےلئے ڈیوس روانہ
وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کےلئے ڈیوس روانہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ ہو گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،معاون خصوصی زلفی بخاری،عبدالرزاق داؤدسمیت مختصر وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ ہوگئے، وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم سے خطاب،عالمی رہنماﺅں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ،وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے بھی ملاقات طے ہے،ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی، اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی ،اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ معاشی ٹیم کے اہم ارکان اوردیگر سرکاری حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں،وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں معاشی چیلنجز اور ریفارمز پر بات کرینگے، وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستانی معیشت میں بہتری سے آگاہ کریں گے اورسرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے، وزیراعظم عمران خان کی ڈیوس سے وطن واپسی 23 جنوری کو ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں