پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے
پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

  



بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے،حماداظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد چین میں موجودہے، پاکستانی وفد میں نیکٹا،کسٹمز،سٹیٹ بینک،ایف ایم یو ،وزارت خارجہ ،داخلہ کے حکام شامل ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائےگا ،پاکستان اکتوبرسے جنوری تک 27 شرائط پرعملدرآمدرپورٹ پیش کرے گا۔پاکستانی وفد مذاکرات سے قبل آج باہمی مشاورت کرے گا۔

پاکستان 8 جنوری کو پہلے ہی نظرثانی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجواچکا ہے،پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ٹھوس اقدامات کئے ہیں ،منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ،ایف اے ٹی ایف اجلاس 24 جنوری تک جاری رہے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد