ایران نے جوہر ی عدم پھیلاﺅ کے عالمی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی

ایران نے جوہر ی عدم پھیلاﺅ کے عالمی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی
ایران نے جوہر ی عدم پھیلاﺅ کے عالمی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے جوہر ی عدم پھیلاﺅ کے عالمی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی،ایران ایٹمی معاہدے کے یورپی فریقین تنازع سلامتی کونسل میں لے کر گئے تواقدام کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایسا ہواتوایران جوہری عدم پھیلاﺅ کے معاہدے این پی ٹی سے دستبردار ہو جائے گا،ان کاکہناتھا کہ یورپی ممالک نے غیرمناسب رویہ ترک نہ کیا تو این پی ٹی سے دستبردار ہوجائیں گے ،جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی معاملات کو سلامتی کونسل میں بھیجا تو ایران اقدام اٹھائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ این پی ٹی کے تحت امریکا،روس، چین، برطانیہ اورفرانس کے علاوہ کوئی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا،انہوں نے کہا کہ یورپی فریقین اپنی ذمہ داریوںکی جانب پلٹ آئیں توایران بھی ایسا ہی کرے گا،اگررویہ نہ بدلا گیا تو ایران کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی