مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی اور ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی اور ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ...
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی اور ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی اور ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی،عدالت نے نیب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی اور ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی،جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا،مریم نواز کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہے کہ موقف سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا،درخواستوں میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ اوریف آئی اے کو فریق بنایا گیا،عدالت نے نیب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور