سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے والا گرفتار
سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کر کے جائیداد ہتھیانے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم رضوان جٹ سوشل میڈیا کے ذریعے دہری شہریت کی حامل خواتین کو ورغلا کر شادی کا جھانسہ دیتا اور جائیداد چین لیتا تھا۔ ملزم کو قبضہ مافیا کی پشت پناہی بھی حاصل تھی۔
ملزم نے سیکٹر آئی ایٹ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد برطانوی شہری خاتون کو ہراساں کیا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔متاثرہ فیملی نے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں واقعہ کی اطلاع دی جس پر تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔