”بے روزگارہوں ماہانہ کچھ بھی نہیں کما رہا“ اداکار محسن عباس کا اپنے بچے کا خرچہ دینے سے انکار

”بے روزگارہوں ماہانہ کچھ بھی نہیں کما رہا“ اداکار محسن عباس کا اپنے بچے کا ...
”بے روزگارہوں ماہانہ کچھ بھی نہیں کما رہا“ اداکار محسن عباس کا اپنے بچے کا خرچہ دینے سے انکار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکار محسن عباس نے سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی بچے کا خرچ دینے کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا، محسن عباس کا کہناہے کہ بے روزگارہوں ماہانہ کچھ بھی نہیں کما رہا،اداکار نے اپنے بچے کا خرچہ دینے سے انکار کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق اداکار محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی بچے کا خرچ دینے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی، فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے درخواست پر سماعت کی،محسن عباس نے سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی بچے کا خرچے دینے کی درخواست پر جواب جمع کرادیا،اداکار محسن عباس نے اپنے بچے کا خرچہ دینے سے انکار کردیا۔

اداکار محسن عباس نے جواب میں کہا ہے کہ بے روزگارہوں ماہانہ کچھ بھی نہیں کما رہا ،سابق اہلیہ کو پہلے بھی خرچہ اداکرتارہا اورتمام حقوق پورے کئے،فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے فریقین کے وکلا کو27 جنوری کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔

مزید : تفریح