شادی کے اخراجات، دلہن نے مہمانوں کی تقریب میں شرکت پر ’انٹری فیس‘ عائد کردی

شادی کے اخراجات، دلہن نے مہمانوں کی تقریب میں شرکت پر ’انٹری فیس‘ عائد کردی
 شادی کے اخراجات، دلہن نے مہمانوں کی تقریب میں شرکت پر ’انٹری فیس‘ عائد کردی

  



واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک) امریکا میں دلہن نے شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے مہمانوں کی تقریب میں شرکت پر ’انٹری فیس‘ عائد کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں شادی کی اپنی نوعیت ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمانوں کو شرکت کے لیے 50 ڈالر ’انٹری فیس‘ ادا کرنا پڑی۔

واشنگٹن ڈی سی میں رہائش پذیر ایک لڑکی نے اپنی شادی کے موقع پر مہمانوں کو مدعو کرتے ہوئے یہ شرط بھی لگائی کہ ہر مہمان کو شادی میں شرکت کےلیے 50 ڈالر دینا ہوں گے جس سے وہ اپنی شادی کے اخراجات پورے کرے گی۔

دلہن کی ایک کزن نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اس انوکھی اور حیران کن شرط پر امریکی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ شادی میں اپنی مرضی سے تحائف دینا تو پرانی رسم ہے لیکن شرکت پر فیس عائد کرنا مناسب نہیں لگتا، ایسا پہلی مرتبہ دیکھا اور یہ بالکل بھی اچھا نہیں لگا۔دوسری جانب دلہن کا موقف تھا کہ اس شرط سے حاصل ہونے والی رقم سے میں وہ ادھار اتاروں گی جو اپنی شادی کے لیے مختلف لوگوں سے لیے تھے اور اس میں کوئی بری بات نہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس