خوشخبری، ڈالر سستا ہو گیا

خوشخبری، ڈالر سستا ہو گیا
خوشخبری، ڈالر سستا ہو گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بحران کے باعث آٹے کی فی کلو قیمت 70 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ اس کے بعد اب چینی ، چاول اور برائلر مرغی بھی مہنگی ہو گئی ہے جس نے عوام کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں ، دوسری جانب اچھی خبر یہ ہے کہ آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میںڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 68 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر نہیں آرہی کیونکہ آج 100 انڈیکس میں مندی نے ڈیرے جما لیے ہیں ۔ سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 42 ہزار 747 پوائنٹس کی سطح پر تھا جس میں کچھ دیر بعد یک دم بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 42 ہزار 965 کی سطح پر پہنچ گیا لیکن یہ بہتری مسلسل برقرار نہ رہی اور اس کے بعد تنزلی شرو ع ہو گئی ، انڈیکس اس وقت 247 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 500 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روز کے دوران 55 روپے فی کلو اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد مرغی 265 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ 18 جنوری تک برائلر مرغی کی قیمت 210 روپے فی کلو تھی

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں اس وقت آٹے کا بحران جاری ہے جس کے باعث قیمت فی کلو 70 روپے تک جاپہنچی ہے اور ایسی صورتحال میں پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران موجود نہیں ہے ۔ فیاض الحسن چوہان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں آٹے کا بحران نہیں ہے،چکی کا آٹا ملز سے زیادہ مہنگا ملتا ہے،آٹا بحران پر 170 فلور ملز کا کوٹہ منسوخ کردیاگیا،عثمان بزدار نے قائدانہ صلاحیتوں سے آٹے کے بحران سے بچایاہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آٹے کے بحران پر ایکشن لیا ہے، آٹا بحران پر 376 فلور ملز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ 170 فلور ملز کا کوٹہ منسوخ اور تقریباً سوا 9 کروڑ جرمانہ کیا گیا۔

مزید : بزنس