ن لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنے کیلئے کیا کوشش کر رہی ہے ؟ حیران کن خبر آ گئی

ن لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنے کیلئے کیا کوشش کر رہی ہے ؟ حیران کن ...
ن لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنے کیلئے کیا کوشش کر رہی ہے ؟ حیران کن خبر آ گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے ق لیگ سے رابطوں کی تصدیق کردی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا کہ خود تحریک انصاف کے اندر بھی پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت کی تبدیلی خواہش موجود ہے اور ق لیگ کو اپنی اتحادی سے شکایتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ جمہوری اور پارلیمانی طریقہ اختیار کرکے پنجاب حکومت گرانا چاہتی ہے اگر ق لیگ تحریک انصاف کے اتحاد سے باہر آتی ہے تو پھر اس حوالے سے اسے ساتھ ملانے کے بارے میں سوچا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے مطالبات کی عدم منظوری پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور حکومتی وفد سے ہونے والی ملاقات میں ق لیگ نے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ راناثناءاللہ کی کچھ عرصہ قبل منشیات سمگلنگ کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی تھی ۔

مزید : قومی