سندھ ہائیکورٹ ،نوازشریف کی لندن میں مصروفیات اورقیام کیخلاف درخواست گزار سے دلائل طلب

سندھ ہائیکورٹ ،نوازشریف کی لندن میں مصروفیات اورقیام کیخلاف درخواست گزار سے ...
سندھ ہائیکورٹ ،نوازشریف کی لندن میں مصروفیات اورقیام کیخلاف درخواست گزار سے دلائل طلب

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نوازشریف کی لندن میں مصروفیات اورقیام کیخلاف درخواست گزار سے دلائل طلب کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں مصروفیات اورقیام کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ برطانیہ جانے سے قبل سخت بیماری اورجان جانے کاخدشہ ظاہر کیاگیا ،برطانیہ پہنچنے پر نوازشریف چہل قدمی کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

عدالت نے کہا کہ درخواست اس عدالت میں دائر کریں جس نے نوازشریف کو ضمانت دی ،بیرون ملک جانے کی اجازت دینے والی عدالت یہ درخواست سنے تو بہتر ہے ،ہم اس درخواست کوکیسے سن سکتے ہیں ۔

درخواست گزار نے کہا کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزادی تو لاہورہائیکورٹ نے درخواست سنی ،اس طرح یہ عدالت نوازشریف کیخلاف یہ درخواست سن سکتی ہے ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر مطمئن کریں یہ عدالت درخواست سن سکتی ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی