لاہورہائیکورٹ ،ایم ڈی پاکستان بیت المال کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری ،جواب طلب

لاہورہائیکورٹ ،ایم ڈی پاکستان بیت المال کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ...
لاہورہائیکورٹ ،ایم ڈی پاکستان بیت المال کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری ،جواب طلب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے ایم ڈی پاکستان بیت المال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ایم ڈی پاکستان بیت المال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ 14مئی2019 کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے،عدالت کے حکم پر اس کی سینارٹی کا تعین نہیں کیا جا رہا،اس بنا پر درخواست گزار ترقی کے حق سے محروم ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایم ڈی بیت المال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ،عدالت نے درخواست پر ایم ڈی بیت المال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور