پشاورہائیکورٹ ،ریٹائرمنٹ حد 60 سے 63 کرنے کیخلاف درخواستوں پرسماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

پشاورہائیکورٹ ،ریٹائرمنٹ حد 60 سے 63 کرنے کیخلاف درخواستوں پرسماعت آئندہ ہفتے ...
پشاورہائیکورٹ ،ریٹائرمنٹ حد 60 سے 63 کرنے کیخلاف درخواستوں پرسماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ حد 60 سے 63 کرنے کیخلاف درخواستوں پرسماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں ریٹائرمنٹ حد 60 سے 63 کرنے کیخلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اورجسٹس احمد علی نے سماعت کی،عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کے وکلاموجودہیں توکیس سنتے ہیں،وکلاہڑتال پرہیں،کیاکرسکتے ہیں،ہم تیاربیٹھے ہیں وہ نہیں آتے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ اے اے جی صاحب ہڑتال کی کیاصورتحال ہے؟ ڈرافٹ کا کیا بنا کب پیش کریں گے؟اے اے جی قیصر علی شاہ نے کہا کہ 26 کوڈرافٹ کریں گے،27 کواسمبلی میں پیش کریں گے،عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور