سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم پکڑا گیا
سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرکے جائیداد ہتھیانے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد کے علاقے تھانہ آئی نائن کی پولیس کے مطابق ملزم رضوان جٹ سوشل میڈیا کے ذریعے دوہری شہریت کی حامل خواتین کو ورغلا کر شادی کا جھانسہ دیتا اور جائیداد چھین لیتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے سیکٹر آئی ایٹ میں رہائش پذیر پاکستانی نڑاد برطانوی شہری خاتون کو ہراساں کیا اور قتل کی دھمکیاں دیں، متاثرہ فیملی نے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں واقعے کی اطلاع دی جس پر تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قبضہ مافیا کی پشت پناہی بھی حاصل تھی، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ملزم کے دیگر ساتھوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد