پی آئی سی حملہ کیس،ایڈیشنل آئی جی کی انکوائری رپورٹ میں 2 پولیس افسران قصوروار قرار

پی آئی سی حملہ کیس،ایڈیشنل آئی جی کی انکوائری رپورٹ میں 2 پولیس افسران ...
پی آئی سی حملہ کیس،ایڈیشنل آئی جی کی انکوائری رپورٹ میں 2 پولیس افسران قصوروار قرار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی سی حملہ کیس میں انکوائری رپورٹ میں 2 پولیس افسران کو قصوروار قراردیدیاگیا،انکوائری رپورٹ میں ایس ایس پی آپریشنزمحمدنوید اورایس پی سول لائنزدوست محمدکو قصوروارقراردیاگیا،دونوں افسران کیخلاف کارروائی کافیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب خود کریں گے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پی آئی سی حملہ کیس میں ایڈیشنل آئی جی کی انکوائری رپورٹ میں 2 پولیس افسران قصوروار قراردے دیئے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں ایس ایس پی آپریشنزمحمدنوید اورایس پی سول لائنزدوست محمدکوقصوروارقراردیاگیاہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ ایس پی سول لائنز دوست محمد نے وکلا کو روکنے کیلئے اقدام نہیں کیا ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے موقع پر ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی،دونوں افسران کیخلاف کارروائی کافیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب خود کریں گے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور