شہبازشریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس حتمی مراحل میں داخل

شہبازشریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس حتمی مراحل میں داخل
شہبازشریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس حتمی مراحل میں داخل

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا،ریفرنس میں شہباز شریف ،حمزہ اورسلمان شہبازسمیت 9ملزموں کو نامزد کیا گیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ شہبازشریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا،چیئرمین نیب نے ہائی پروفائل کیسز کومنطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے،ریفرنس میں شہباز شریف ،حمزہ اورسلمان شہباز سمیت 9ملزموں کو نامزد کیا گیا ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ضمنی ریفرنس میں شریف فیملی کی بے نامی،گڈنیچر،یونی ٹاس اوروقار ٹریڈنگ کو حصہ بنایا گیا،شریف فیملی کی بےنامی کمپنیوں سے4ارب روپے سے زائدکی ٹرانزیکشن ہوئیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ شریف فیملی3 ارب سے زائد روپے کے اثاثوں سے متعلق مطمئن نہیں کر سکی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور