بڑی اصلاحات کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے،فواد چودھری

بڑی اصلاحات کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے،فواد چودھری
بڑی اصلاحات کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے،فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ سے پیدا ہونے والا تعاون کا ماحول بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہے، اگر ہم بڑی اصلاحات کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہوا وہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے، اب اگلا مرحلہ احتساب کے طریقہ پر اتفاق رائے ہے، اس پر بھی بات چیت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم بڑی اصلاحات کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے۔