سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر نامزد، یہ کون ہیں اور ان کا فواد حسن فواد کے ساتھ کیا رشتہ ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر نامزد، یہ کون ہیں اور ان کا فواد حسن فواد ...
سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر نامزد، یہ کون ہیں اور ان کا فواد حسن فواد کے ساتھ کیا رشتہ ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت اور اپوزیشن میں ایک ماہ کے بعد ڈیڈلاک آخر کار ختم ہو گیاہے اور اتفاق رائے سے سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جبکہ پارلیمانی کمیٹی نے منظوری بھی دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ” سبوخ سید “ نامی صارف نے اپنا تعارف براڈ کاسٹ جرنلسٹ کے طور پر کروایا ہے جبکہ انہوں نے اپنی معلومات میں درج کیا ہے کہ وہ جیونیوز ، پی ٹی وی ، ریڈیو پاکستان ، ایکسپریس نیوز اور روزنامہ جنگ کیلئے کام کر چکے ہیں ۔سبوخ سید نے ٹویٹر پر نئے منتخب ہونے والے سکندر سلطان کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیاہے ۔

سبوخ سید کا اپنے ٹویٹ میں کہناتھا کہ چیف سکندر سلطان راجہ ریٹائر آرمی میجر کے بیٹے اور سعید مہدی کے داماد ہیں ، وہ سابق چیف سیکریٹری اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے کے پرنسپل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں ۔ صحافی کا کہناتھا کہ سکندر سلطان راجہ شہبازشریف کے کافی قریب سمجھے جاتے ہیں ، وہ چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کسٹم آفیسر ہیں ۔

سبوخ سید کا کہناتھا کہ ان کا ایک بھائی ڈی آئی جی ہے جبکہ دوسرا بھائی ایف آئی اے کا ڈائریکٹر ہے اور ان کے عزیز سی ڈی اے کے چیئرمین ہیں ۔صحافی نے دعویٰ کیاکہ سکندر راجہ فواد حسن فواد کے بیچ میٹ ہیں اور فواد حسن فواد آج ہی جیل سے رہا ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب جنگ نیوز نے معلومات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر سکندر سلطان راجا ضلع سرگودھا کے گاوں بھیرہ میں پیدا ہوئے۔ان کے والد آرمی افسر تھے۔انہوں نےابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول بھیرہ،میٹرک اور ایف ایس سی کیڈٹ کالج حسن ابدال سے کیا۔

انہوں نے ایم بی بی ایس کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے کیا۔ایل ایل بی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ڈاکٹر سکندر سلطان راجا نے سی ایس ایس 1987 میں کیا اور ڈی ایم جی/پی اے ایس گروپ میں شامل ہوئے۔ کیریئر کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کی حیثیت سے کیا۔

اپنی ملازمت کے دوران ڈاکٹر سکندر سلطان راجا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ،ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب، صوبائی سیکریٹری مواصلات اینڈ ورکس پنجاب،صوبائی سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ، صوبائی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پنجاب کے اہم عہدے پر فائز رہے۔وہ وفاقی حکومت میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

مزید : قومی