وہ ضلع جہاں جرگہ سسٹم بحال کردیا گیا

وہ ضلع جہاں جرگہ سسٹم بحال کردیا گیا
وہ ضلع جہاں جرگہ سسٹم بحال کردیا گیا

  



خیبر (ویب ڈیسک )ضلع خیبر میں حکومت نے جرگہ سسٹم کو دوبارہ بحال کر دیا۔ اس سلسلے میں تحصیل جمرود میں اسسٹنٹ کمشنر جواد علی نے 50 جرگہ اراکین سے تحصیل کے جرگہ ہال میں حلف لے لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد علی نے کہا کہ جرگہ پختون قوم کا ایک بہترین اثاثہ ہے جس کے ذریعے بڑے بڑے تنازعے حل کئے جاتے ہیں ، مشران بلا امتیاز جرگہ کریں۔

مزید : علاقائی /FATA /خیبر