اف یہ سر درد

اف یہ سر درد
اف یہ سر درد

  



سردرد اور سردردی کا ایک گہرا تعلق ہے ، کیونکہ بہت سے لوگ اپنی اوٹ پٹانگ حرکات کیوجہ سے پہلے تو ہمارے سر میں درد کی وجہ بنتے ہیں اور اسکے بعد یہی سر درد سر دردی بننے لگتا ہے ۔

قصہ مختصر کہ آپ اس سردردی سے نجات حاصل کرنے کے لئے ایسے منفی جذبات رکھنے والے افراد سے دور رہیں ، ہو سکتا ہے کہ ان افراد کیساتھ آپ کا آمنا سامنا روزانہ کی بنیاد پر ہوتا رہے لیکن اسکے لئے صرف ان سے ذہنی طور پر دور ہونا ضروری ہے۔

اب رہ گیا مسئلہ سردرد کا تو اسکوکنٹرول کرنے کے بہت سےآسان طریقے ہیں جو بالکل مفت ہیں اور کافی آزمودہ بھی ہیں ۔۔

آپ کمپیوٹرورک کر رہے ہیں تو سب سے پہلے پانچ منٹ کے لئے آنکھیں بند کر لیں ، کام کے دوران کچھ وقت کے لئے وقفہ لیں یا تواپنی پسند کا گانا سنیں یا پھر کسی اچھی چیز یا صورتحال کا تصور کئجیے مثلا آپ کا ذاتی گھر جس کی آپ تمنا کئے ہوئے ہیں ، آپ کے بچوں کی شادی، آپکی اور بہتر جگہ پرنوکری وغیرہ ۔۔۔ اس سے سردرد میں افاقہ ہو گا ۔

سر درد کی ایک بڑی وجہ لو بلڈ پریشر اور شوگر ہے ۔ آپ کے پاس بیگ میں ہمیشہ کوئی ہلکا پھلکا کھانا ہونا چاہیے جیسے سنیک ، سلائس ،خشک میوہ جات اور بسکٹ وغیرہ ۔ جب آپ کو کام کے دوران نقاہت محسوس ہو تو ان ہلکے پھلکے کھانوں کوکھاکرجسم کو تقویت پہنچائیں اور پھر سے تازہ دم ہو جائیں۔۔

سر درد سے نجات کا ایک بہترین طریقہ سر کا مساج ہے ، کام سے بریک لے کر اپنا سر خود دبائیں اس ہلکے مساج سے کچھ ہی دیرمیں سر درد ٹھیک ہونے لگے گا۔

کم پانی پینا بھی سر درد کی ایک اہم وجہ ہے ، ہمارے جسم کا اسی فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے ۔ناکافی پانی اور مشروب کا استعمال کرنے سے جسم میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن ہو جاتی ہے جس سے نہ صرف سردردہوتا ہے بلکہ قبض ، موٹاپا اور دیگر بیماریاں بھی جنم لینے لگتی ہیں ۔

ہمارے ہاں آج کل تساہل بہت ہوگیا ہے ، ہم اتنے تن آسان ہو چکے ہیں کہ مشنیوں پر انحصار کرنے لگے ہیں اس وجہ سے ایک غیر صحت مند معاشرہ وجود میں آچکا ہے ۔ لہذا روز کم ازکم پندرہ منٹ کی ورزش آپ کے جسم کو چاق و چوبند رکھنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور مسلز کو مضبوط بنا دیتی ہے اور سر درد ختم ہونے لگتا ہے۔

شراب اور سیگریٹ نوشی محض اشہتارات کی حد تک نہیں اصل میں نقصان دہ ہیں۔اس سے جتنا بھی اجتناب ہو سکے وہ اتنا ہی بہتر ہے ۔نشہ آور چیزیں شروع میں آپ کو بہت اچھا تاثر دیتی ہیں لیکن اسکے بعد انکے نقصانات سامنے آنےلگتے ہیں ۔

اللہ تعالی کی عطا کردہ یہ زندگی بہت انمول ہے لہذا ہمیں اسکی قد ر کرتے ہوئے اپنی صحت کوبرقراررکھنےکی کوشش کرنی چاہیے ۔

۔

نوٹ:یہ بلاگر کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔

۔

اگرآپ بھی ڈیلی پاکستان کیساتھ بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’dailypak1k@gmail.com‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔

مزید : بلاگ