نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعیناتی کے بعد پاک فوج کے ترجمان ادارے نے پہلا بیان جاری کر دیا

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعیناتی کے بعد پاک فوج کے ترجمان ادارے نے پہلا بیان ...
نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعیناتی کے بعد پاک فوج کے ترجمان ادارے نے پہلا بیان جاری کر دیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نئے ڈی جی آئی ایس پی آر بابرافتخار کی تعیناتی کے بعد پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے پہلی پریس ریلیز جاری کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ قومی ہاکی کی ترویج کیلئے آسٹرو ٹرف سٹیڈیم تیار کر لیا گیاہے ، سٹیڈیم ایو ب نیشنل پارک راولپنڈی میں تیا ر کیا گیاہے ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان گرینز اور وائٹ کے درمیان افتتاحی ہاکی میچ کھیلا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے ۔آرمی چیف نے ہاکی کے فروغ کیلئے ماری پٹرولیم کمپنی لیمیٹڈ کی کوشش کو سراہا ۔بیان میں کہا گیا کہ سٹیڈیم میں کھیلوں کیلئے جدید سہولتیں دستیا ب ہیں ، سٹیڈیم پٹرولیم کمپنی ، آرمی ہیریٹیج فاونڈیشن کی جانب سے تیار کیا گیاہے ۔

مزید : کھیل