بنگلہ دیش کی ٹیم کے پاکستان پہنچنے کا شیڈول تبدیل ہو گیا ، کب آ رہی ہے ؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش کی ٹیم کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل ہو گیاہے اور اب وہ کل رات کو لاہور پہنچے گی ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم ڈھاکہ سے براہ راست خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے گی اور جمعرات کو دو پہر دو بجے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ۔