الیکشن جیتنے کے بعدرنگ ،نسل اور مذہبی امتیاز کے بغیرامریکیوں کی بھلائی کے کام کررہے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

الیکشن جیتنے کے بعدرنگ ،نسل اور مذہبی امتیاز کے بغیرامریکیوں کی بھلائی کے ...
الیکشن جیتنے کے بعدرنگ ،نسل اور مذہبی امتیاز کے بغیرامریکیوں کی بھلائی کے کام کررہے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ بے مثال ترقی کی منازل طے کررہا ہے،میری حکومت میں بے روزگاری کم، عالمی معاشی طاقتوں سے معاہدے ہوئے،گزشتہ ہفتے چین اور ماسکو سے بڑے تجارتی معاہدے کیے،اپنے دور میں 70لاکھ نئی نوکریاں پیدا کیں،میری انتخابی مہم میں روز گار کے مواقع پیدا کرنا سب س بڑا نعرہ تھا ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد امریکیوں کے مفادمیں معاشی پالیسیاں بنائیں،رنگ ،نسل اور مذہبی امتیاز کے بغیرامریکیوں کی بھلائی کے کام کررہے ہیں،ملازمین کی تنخواہوں میں سی اوی اوز سے زیادہ اضافہ ہورہا ہے،امریکی ورکنگ کلاس کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا،ورکنگ کلاس کو پچھلی حکومتوں میں مشکلوں کا سامنا تھا ،پہلی بار بڑی تعداد میں خواتین امریکی فوج کا حصہ بنیں۔
امریکی صدر کا کہناتھا کہ حکومت میں آیا تو معاشی حالات خراب تھے، الیکشن جیتنے کے بعد امریکیوں کے لیے معاشی اقدامات کیے، ماہرین نے امریکی معیشت کے بارے میں منفی پیش گوئی کی تھی، میرے دور حکومت میں امریکہ میں بے روزگاری میں کمی ہوئی، امریکی شہریوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے آوَٹ سورس اور تنخواہوں میں اضافہ کیا،امریکہ سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ بن چکا ہے۔