پولیس نے تاوان کے لیے بچے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

پولیس نے تاوان کے لیے بچے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا
پولیس نے تاوان کے لیے بچے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے تاوان کے لیے بچے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بچے کو 8 جنوری کی شام کو اغوا کیا گیا اور اس کی عمر 12 سال تھی جسے ملزمان نے قتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بچے کی لاش بھی برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو 5 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا اور اسے اغوا کے تین گھنٹے بعد ہی گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان میں بچے کا ماموں زاد بھائی بھی ملوث نکلا ہے اور ملزمان کو ڈر تھا کہ بچہ بازیابی کے بعد ان کے بارے میں بتاسکتا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور