پی جے ایف کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ جدہ سے سبکدوش ہونے والے آفیسر منسٹر جاوید رفیق کے اعزاز میں نشست کا اہتمام

پی جے ایف کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ جدہ سے سبکدوش ہونے والے آفیسر منسٹر ...
پی جے ایف کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ جدہ سے سبکدوش ہونے والے آفیسر منسٹر جاوید رفیق کے اعزاز میں نشست کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستانی صحافیوں کی قدیم اور نمائندہ تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم(پی جے ایف) کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ جدہ سے سبکدوش ہونے والے آفیسر منسٹر جاوید رفیق کے اعزاز میں ایک شاندار نشست کا  اہتمام  کیا گیا جسکی صدارت قائم مقام صدر اکرم اسد نے کی . پی جے ایف چیرمین امیر محمد خان نے تمام ممبران کی جانب سے مہمان خصوصی جاوید رفیق کا خیر مقدم کیا.

انہوں نے مہمان خصوصی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آج یہ اجتماع اس بات کا ثبوت ھے کہ جاوید رفیق  ایک پر خلوص، َفرض شناس اور ملنسار طبیعت کے مالک ہیں. ان کی خدمات اور خوبیوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. پی جے ایف کے ساتھ ان تعلقات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. امیر محمد خان نے کہا پی بے ایف کی یہ روایت نہیں تھی کہ کسی ڈپلومیٹ کو الوداعی دیا جائے مگر جاوید رفیق  اس چیز سے مستثنیٰ اس لئے ٹھہرے کیونکہ وہ کمیونٹی میں یکساں طور پر بے پناہ مقبول  ہیں  نیز انہوں نے جرنلسٹس فورم کی وطن عزیز پاکستان اور سعودی  عرب کے لازوال تعلقات پر رہنمائی بھی کی ہے. جاوید رفیق  نے اپنے خطاب میں اکرم اسد اور  پی جے ایف کے  اراکین کا تمام اراکین کا  شکریہ ادا کیا.

انہوں نے کہا میں نے پاکستانی کمیونٹی کی جو کچھ خدمت کی وہ حکومت پاکستان کے خدمتگار کے طور سے کی. مجھے خوشی کہ اپنی مدت ملازمت کامیابی اور خوش اسلوبی سے نبھا کرجارہا ہوں. اللہ تعالٰی کا بہت شکر ادا کرتا ہوں کہ میرا قیام بہت خوشگوار رہا. قونصلیٹ کے دیگر افسروں اور اسٹاف کے تعاون کا بھی میں مشکور ہوں. انھوں نے کہا اپ لوگوں میں سے جو لوگ جب تک حرمین شریفین کے نزدیک ہیں میرے لئے اور وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی کیلئے لئے دعا کریں. صحافی برادری سے میں خاص طورسے امید رکھوں گاکہ وہ اپنی کمیونٹی اور ملک کے لئے مثبت انداز سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری ادا کرینگے. انھوں نے کہا پی جے ایف ذمہ داری سے کام کر رہی ھے جو دیگر تنظیموں کے لئے قابل تقلید ہے.

جاوید رفیق نے اپنی جگہ نئے افسر ابونصر شجاع کی  تعریف کی اور کہا اپ لوگ ان کو مجھ سے بہتر پائیں گے.   اس موقع پر ابو نصر شجاع     نے اپنی مختصر بات چیت  میں پی جے ایف کو بھر تعاون کا یقین دلایا.انہوں نے کہا  مجھے خوشی ہوئی  کہ جدہ میں  سنجیدہ  تعلیم یافتہ  صحافیوں موجود ہیں جو  پاکستان کے معاملات سے واقف ہیں،  تقریب میں پریس قونصلر ارشد منیر، ابھی موجود تھے  آخر میں امیر محمد خان، قام مقام صدر ر اسد اکرم، سید مسرت خلیل،خالد چیمہ، انجم ورائچ، امانت اللہ،محمد عدیل، یحیی اشفاق،. معروف حسین اور محترمہ مریم شاہدنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔. اور. مہمانوں کو یادگاری تحفہ پیش کیا.