”آٹے کی قیمت میں مزید کمی آئیگی “وفاقی وزیر خوراک نے عوام کوخوشخبری سنادی

”آٹے کی قیمت میں مزید کمی آئیگی “وفاقی وزیر خوراک نے عوام کوخوشخبری سنادی
”آٹے کی قیمت میں مزید کمی آئیگی “وفاقی وزیر خوراک نے عوام کوخوشخبری سنادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی خسروبختیار نے کہاہے کہ پا کستان میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے ، کراچی میں آٹا54روپے کلو فروخت ہورہا ہے، آٹے کی قیمت میں مزید کمی آئیگی ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے ، کراچی میں آٹا54روپے کلو فروخت ہورہا ہے، آٹے کی قیمت میں مزید کمی آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پنجاب میں 48لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود تھے ۔

خسروبختیار کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں 58 روپے فی کلوآٹافروخت کیاجارہاہے۔ پنجاب ملک کی 80فیصدگندم پیداکرتاہے، آٹے کامصنوعی بحران جلدختم ہوجائےگا۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داری سے کہتاہوں ملک میں گندم کاکوئی بحران نہیں ہے ۔ خسرو بختیار کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا بھی کیا ۔

مزید : قومی