آرمی چیف سے اطالوی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا

آرمی چیف سے اطالوی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں ...
آرمی چیف سے اطالوی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سفیر نے الوداعی ملاقات کی ،آرمی چیف نے پاک اٹلی تعلقات بہتر بنانے پر اٹلی کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور ان کو افغانستان میں نیٹو کا سینئر نمائندہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔

اس موقع پر اطالوی سفیر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہااور آرمی چیف کو افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : قومی