بنگلہ دیش ٹیم کب پاکستان پہنچے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بنگلہ دیش ٹیم کب پاکستان پہنچے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
بنگلہ دیش ٹیم کب پاکستان پہنچے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے خصوصی چارٹرڈ فلائٹ سے کل رات 10 بجے ڈھاکہ سے لاہور پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش بورڈ حکام نے اپنی آمد کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کردیا ہے، مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا اور مجوزہ پلان کے مطابق دونوں ٹیمیں جمعرات کی دوپہر ایک بجے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی شیڈول ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ جمعہ کو دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ ہفتے اور تیسرا میچ پیر کو ہو گا۔

مزید : کھیل