”تاریخ پر تاریخ “خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبہ مکمل کرنے کی نئی تاریخ دے دی

”تاریخ پر تاریخ “خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبہ مکمل کرنے کی نئی ...
”تاریخ پر تاریخ “خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبہ مکمل کرنے کی نئی تاریخ دے دی

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی ٹرانسپورٹ منصوبہ مکمل کرنے کے لیے ایک اور ڈیڈ لائن دے دی ہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال جون تک مکمل ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ شروع کرنا ہماری ضرورت تھی اور چیلنج تھا۔ عوام انتظار کررہی ہے کہ منصوبہ کب مکمل ہوگا۔

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ منصوبہ 2021 میں مکمل کرنے کا معاہدہ ہوا ہے لیکن ہم اسے رواں مالی سال کے دوران مکمل کریں گے۔شاہ محمد نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کو اپوزیشن کی جانب سے سیاست کا نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا بھی منصوبہ مکمل کرنے میں ہمارے لیے مثبت طور پر حمایت کرے۔صوبائی وزیرشاہ محمد نے کہا کہ سابق حکومت کے پاس منصوبہ شروع کرتے وقت چھ ماہ رہ گیا تھا اس لیے چھ ماہ کا بتایا گیا تھا۔ منصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہوتا تو کام کا میعار خراب ہوتا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور