یہ پولیس اہلکار درخت کے ساتھ جنسی عمل کی کوشش میں کیوں مصروف ہیں؟ حقیقت جان کر ہنسی نہ رُکے

یہ پولیس اہلکار درخت کے ساتھ جنسی عمل کی کوشش میں کیوں مصروف ہیں؟ حقیقت جان ...
یہ پولیس اہلکار درخت کے ساتھ جنسی عمل کی کوشش میں کیوں مصروف ہیں؟ حقیقت جان کر ہنسی نہ رُکے

  



بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں گزشتہ دنوں ایک مغربی مرد اور تھائی خاتون نے دارالحکومت بنکاک کی کیسٹارٹ یونیورسٹی کے گراﺅنڈ میں کھلے عام اپنی جنسی تعلق قائم کرنے کی شرمناک ویڈیو بنائی اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جس پر ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اب پولیس والوں نے بھی اس جوڑے کو پکڑنے کے لیے ایک ایسا کام کر ڈالا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس جوڑے نے پام کے ایک درخت کے پاس اپنی فحش ویڈیو بنائی تھی۔ پولیس والوں نے لوگوں کو اس جوڑے کی گرفتاری میں مدد کی ترغیب دینے کے لیے اس ویڈیو کی نقل کر ڈالی۔

اس ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار لڑکی کی پوزیشن میں ہوتا ہے جب کہ دوسرا اہلکار اس کے ساتھ جنسی تعلق کی اداکاری کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق اس ویڈیو کا مقصد لوگوں کوترغیب دینا ہے تاکہ وہ اس مغربی مرد اور تھائی خاتون کو پہچاننے اور گرفتار کروانے میں پولیس کی مدد کریں۔ پولیس کے مطابق اس جوڑے نے اس کے علاوہ بھی کئی مقامات پر اپنی ایسی ہی فحش ویڈیوز بنائیں اور ایک فحش فلموں کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیں۔ وہ یہ فلمیں ویب سائٹ سے پیسے کمانے کے لیے بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں کھلے عام شرمناک حرکات کرنا غیرقانونی ہے اور اس پر 127پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 25ہزار روپے) تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس