کیا آپ یقین کریں گے اس لڑکی کی عمر صرف 15 سال ہے، پھر بھی بوڑھی کیوں دِکھتی ہے؟ دردناک حقیقت سامنے آگئی

کیا آپ یقین کریں گے اس لڑکی کی عمر صرف 15 سال ہے، پھر بھی بوڑھی کیوں دِکھتی ہے؟ ...
کیا آپ یقین کریں گے اس لڑکی کی عمر صرف 15 سال ہے، پھر بھی بوڑھی کیوں دِکھتی ہے؟ دردناک حقیقت سامنے آگئی

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک 15سالہ طالبہ ایک ایسی خوفناک بیماری کا شکار ہو گئی کہ اتنی سی عمر میں ہی اس کی شکل کسی بڑھیا جیسی ہو گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ژیاﺅ فینگ نامی اس طالبہ کو لاحق ہونے والا یہ عارضہ انتہائی نایاب ہے جس کی وجہ سے اس کے چہرے کی نہ صرف جلد بلکہ گوشت بھی ڈھلکنے لگا اور جھریاں پڑ گئیں۔ اس بیماری کی وجہ سے سکول میں سب اس کا مذاق اڑاتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جب ژیاﺅ کی کہانی انٹرنیٹ پر سامنے آئی تو لوگوں نے اس کی کاسمیٹک سرجری کے لیے 20ہزار پاﺅنڈ چندہ جمع کر دیا ۔ ژیاﺅ کی سرجری شین یانگ سن لین پلاسٹک سرجری ہاسپٹل میں ہوئی۔ 10سرجنز نے 7گھنٹے طویل آپریشن کیا جس سے اس کی شکل پہلے جیسی خوبصورت ہو گئی۔ آپریشن میں ڈاکٹروں نے اس کے چہرے سے زائد جلد کی 7سینٹی میٹر موٹی تہہ اتاری۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ژیاﺅ ’پروجیریا‘ (Progeria)نامی بیماری کا شکار ہوئی تھی۔ اس بیماری میں چہرے کی جلد ہی نہیں بلکہ اندرونی اعضاءبھی وقت سے پہلے بوڑھے ہو جاتے ہیں۔تاہم یہ بیماری بہت کم لوگوں کو لاحق ہوتی ہے۔ ژیاﺅ کے والد وینگ ہونگ دے کا کہنا تھا کہ ”میں چند جمع کرنے والے دردمند لوگوں کا بہت مشکور ہوں۔ ان کی وجہ سے اب میری بیٹی نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہو گئی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس