300 لڑکیوں کو انکار کرنے والے خان بابا کو شادی کے لیے لڑکی کی تلاش

300 لڑکیوں کو انکار کرنے والے خان بابا کو شادی کے لیے لڑکی کی تلاش
300 لڑکیوں کو انکار کرنے والے خان بابا کو شادی کے لیے لڑکی کی تلاش

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ’پاکستانی ہلک‘ کے نام سے مشہور 27سالہ ارباب خضر حیات کے نام سے تو آپ واقف ہی ہوں گے جو ایسا دیو قامت انسان ہے کہ پوری دنیا میں اس کی دھوم مچ گئی۔ اب اس نے شادی کی خواہش ظاہر کر دی ہے اور ممکنہ بیوی کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر آپ کو ہنسی آ جائے گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ ”مجھے کوئی ہیوی ویٹ خاتون چاہیے جس سے میں شادی کر سکوں۔ اگر میں نے کسی عام عورت سے شادی کی تو مجھے خطرہ ہے کہ میں اسے کچل کر ہی نہ مار دوں۔“

رپوٹ کے مطابق ارباب خضر کا قد 6فٹ 6انچ اور وزن 445کلوگرام ہے اور وہ روزانہ 10ہزار کیلوریز کی حامل خوراک کھاتا ہے۔ اس کی خوراک میں روزانہ 3کلوگرام گوشت شامل ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ” میں گزشتہ 7سال سے خاتون کی تلاش میں ہوں اور اب تک 300کے لگ بھگ خواتین کی شادی کی پیشکش ٹھکرا چکا ہوں۔اپنی بیوی کے لیے میری دو شرطیں ہیں۔ اس کا وزن کم از کم 100کلوگرام اور قد 6فٹ 4انچ ہونا چاہیے تاکہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے اچھے بھی لگیں۔ میرے والدین کا مجھ پر شادی کے لیے بہت دباﺅ ہے۔ وہ پوتے پوتیاں چاہتے ہیں لیکن مجھے کوئی مناسب خاتون مل ہی نہیں رہی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس