وہ خاتون جس نے اپنے شوہر کو فیس بک پر فروخت کے لیے لگادیا

وہ خاتون جس نے اپنے شوہر کو فیس بک پر فروخت کے لیے لگادیا
وہ خاتون جس نے اپنے شوہر کو فیس بک پر فروخت کے لیے لگادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کے کپڑے دھو کر ڈرائیر میں ڈالے مگر جب ڈرائیر سے نکالے تووہ سکڑ چکے تھے اور ان کا سائز بہت چھوٹا ہو گیا تھا جس پربیوی غصے میں آ گئی اور ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا تعلق امریکی ریاست مشی گن کے شہر فری لینڈ سے ہے جس نے اپنے شوہر کے ہاتھوں اپنی ڈیزائنر پینٹ خراب ہونے پر فیس بک پر شوہر ہی کو فروخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا۔خاتون نے فیس بک پر اشتہار دو تصاویر پوسٹ کیں۔ ایک تصویر میں اس نے خود وہ پینٹ پہن رکھی ہوتی ہے اور دوسری تصویر میں اس کے شوہر نے ڈرائیر سے نکالنے کے بعد وہ پینٹ اٹھا رکھی ہوتی ہے جو کسی بچے کے سائز کی ہو چکی ہوتی ہے۔
خاتون اس پوسٹ میں لکھتی ہے کہ ”میں نے یہ پینٹ 199ڈالر میں ایک آسٹریلوی ڈیزائنر سے خریدی تھی، جسے میرے پھوہڑ شوہر نے چھوٹا کرکے کسی 4سالہ بچے کے سائز کی بنا ڈالا ہے۔ میں اپنے اس بدسلیقہ شوہر کو فروخت کرنا چاہتی ہوں۔ اگر کوئی خاتون خریدنے کی خواہش مندہو تو اس کی قیمت صرف 111ڈالر ہے۔“خاتون کی اس پوسٹ پر کمنٹس میں قہقہوں کا طوفان آ گیا اور دیگر خواتین متنبہ بھی ہو گئیں۔ ایک خاتون نے لکھا کہ ”میں نے آج کے بعد اپنے شوہر پر پابندی لگا دی ہے کہ وہ میرا کوئی لباس نہیں دھوئے گا۔“ایک اور خاتون نے لکھا کہ ”میرے خیال میں اسے فروخت کرکے آپ مشکل میں پھنس جائیں گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -