سسرال والوں نے پاکستانی دولہا کی جان لے لی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

سسرال والوں نے پاکستانی دولہا کی جان لے لی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی
سسرال والوں نے پاکستانی دولہا کی جان لے لی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  



گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مریدکے میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کو سسرالیوں نے صلح کے بہانے گھر بلا کر داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈیلی ٹائمز کے مطابق مریدکے کے 25سالہ شہزاد نامی نوجوان نے مریدکے ہی کی تہمینہ نامی لڑکی کے ساتھ 3ماہ قبل محبت کی شادی کی تھی۔ گزشتہ روز اس کے سسرالیوں نے انہیں اپنے گھر کھانے پر بلایا اور کہا کہ وہ صلح کرنا چاہتے ہیں۔ شام کو شہزاد اپنی بیوی کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی بار سسرال پہنچا جہاں جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ضیافت دی گئی۔

سسرالیوں نے کھانے کے بعد شہزاد اور تہمینہ کو روک لیا کیونکہ رات کافی ہو چکی تھی۔ شہزاد اپنے پرتپاک استقبال اور انتہائی اچھے سلوک کو دیکھ کر مطمئن تھا چنانچہ رات وہیں رکنے پر رضامند ہو گیا۔ اگلے روز جب شہزاد کے والدین کا اس سے رابطہ نہ ہو پایا تو وہ اس کے سسرال پہنچے جہاں دروازے چوپٹ کھلے تھے۔ وہ اندر داخل ہوئے تو ان کے بیٹے کی خون میں لت پت لاش فرش پر پڑی تھی جسے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا اور گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔رپورٹ کے مطابق شہزاد کی بیوی تہمینہ اور اس کے گھر والے واردات کے بعد فرار ہو چکے تھے اور تاحال ان کا کوئی پتا نہیں چل سکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ