شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کو لندن میں بھی پاکستان کی یاد ستانے لگی

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کو لندن میں بھی پاکستان کی یاد ستانے لگی
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کو لندن میں بھی پاکستان کی یاد ستانے لگی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزاد ولیم اور شہزادی کیٹ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔ اب انہیں ایک بار پھر پاکستان کی یاد ستانے لگی ہے۔ دی نیوز کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی میزبانی کرنے والے ایک برٹش ایشیائی ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر اشفاق فاروق کا کہنا ہے کہ ”شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں اور جب بھی ریسٹورنٹ آتے ہیں اپنے دورہ¿ پاکستان کا ذکر کرتے اور ان دنوں کو یاد کرتے رہتے ہیں۔“

رپورٹ کے مطابق اشفاق فاروق کا تعلق لاہور سے ہے جو بریڈ فورڈ میں ”مائی لاہور‘ کے نام سے ریسٹورنٹ چلاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میرے ریسٹورنٹ پر آئے۔ میں نے انہیں ہوٹل کے مختلف شعبے دکھائے۔ وہ ہوٹل پر لاہوری کھانوں سے لطف اندوز ہونے آئے تھے، جن کا مزہ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستان سے چکھ کر گئے تھے۔ اس سے ان کی لاہور کے مشہور کھانوں سے دلچسپی اور چاہت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ہمارے ہوٹل کی وجہ شہرت لاہور اور پاکستان کے اصلی دیسی کھانے ہیں اور اسی شہرت کی وجہ سے شاہی جوڑا ہمارے ہوٹل پر آئے۔

شہزادی کیٹ نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام، ثقافت اور کھانوں سے بہت محبت کرتی ہیں اور پاکستان میں گزرے وقت کو بہت یاد کرتی ہیں۔ شہزادہ ولیم نے ہمیں بتایا کہ وہ پاکستان اور پاکستانی عوام سے ویسی ہی محبت کرتے ہیں جیسی محبت ان کی والدہ شہزادی ڈیانا کرتی تھی۔ شہزادے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام بہت شاندار لوگ ہیں۔ انہوں نے ہماری بے مثال مہمان نوازی کی۔

مزید : برطانیہ